اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu Murder Case Solved پولیس نے جموں قتل کیس کو حل کیا، تین ملزمین گرفتار - جموں و کشمیر پولیس

پولیس نے جموں کے اکھنور میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار افراد کی شناخت مدھیہ پردیش کے روی کمار دیوی نگر کے دیویندر کمار اور ریاسی کے پون کمار کے بطور ہوئی۔

jammu-murder-case-solved-within-48-hours-three-accused-arrested-police
پولیس نے جموں قتل کیس کو حل کیا، تین ملزمین گرفتار

By

Published : Aug 4, 2023, 6:26 PM IST

جموں:جموں کے اکھنور چوکی چورا علاقے کے گاؤں مکڈا میں بدھ کے روز ایک پینٹر ممتاز انصاری کے بیٹے رضا دین انصاری ساکن گورکھپور (یو پی) کے قتل کی کہانی جمعرات کو تفتیش کے بعد بدل گئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اسے اس کے چھوٹے بھائی نے نہیں بلکہ قریبی جھونپڑی میں رہنے والے تین افراد نے قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل میں چھوٹے بھائی اعجاز انصاری اور ان کی بھابھی کا کوئی قصور نہیں۔
اکھنور کے ایس ایچ او ظہیر مشتاق نے اس حوالے سے بتایا کہ بدھ کو پیش آنے والے واقعے کے بعد چھاپہ مار کارروائی میں پولیس نے 12 ملزمان کو حراست میں لیا۔ جب ان سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تو ان میں سے تین افراد نے ممتاز کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت روی کمار اور دیویندر کمار دونوں ساکن بنگان تحصیل دیوی نگر ضلع پونہ (مدھیہ پردیش) اور پون کمار ساکن بجولی پونی ریاسی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم روی کمار سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے جس سے ممتاز کا گلا مبینہ طور پر کاٹا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Six Arrested for Murder in Jammu جموں میں قتل کے الزام میں چھ گرفتار، پولیس

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان ممتاز کے قریب ایک جھونپڑی میں رہتے تھے،جس کا مالک سریش کمار ہے۔انہوں نے کہا کہ کرایہ دار کی تصدیق سے متعلق ڈی ایم کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر مکان مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details