مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں 5 اگست کو مرکزی سرکار کی طرف سے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد پیدہ شدہ صورت حال کے بیچ ریل انتظامیہ نے ریل خدمات بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جو اب تک جاری تھا اور جسے بعد میں جزوی طور بحال کیا گیا۔
جنوبی کشمیر سے ریل سرویز کو عوام کے لیے بحال کی گیا تھا جبکہ انتظامیہ کی طرف سرینگر بڈگام ریل سرویز کو دوبارہ بحال کیا گیا۔
اس دوران عوام نے اس قدم کو خوش آئین قرار دیا، جبکہ ریل انتظامیہ نے بھی اسے عوام کی سہولیت سے تعبیر کیا ہے۔