اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں تعلیم کا بڑا مرکز بن کر اُبھرا ہے: ڈاکٹر جتیندر

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں تعلیم کے شعبے میں ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے جس سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔

JAMMU IS BECOMING HUB OF EDUCATIONAL ACTIVITIES: jitendra singh
جموں تعلیم کا بڑا مرکز بن کر اُبھرا ہے: ڈاکٹر جتیندر

By

Published : Jul 17, 2020, 6:17 PM IST

مرکزی وزیرِ مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں تیزی سے ایک بڑے تعلیمی مرکز کے طور پر اُبھر رہا ہے اور تعلیم کے شعبے میں جموں آس پاس کے بہت سارے علاقوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی ایم) جموں کے نئے بیچ کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر آن لائن خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا جموں تعلیم کے شعبے میں ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے جس سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھاوا ملتا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا جموں صوبہ کے لئے مختص قومی اہمیت کے حامل تعلیمی اداروں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (اے آئی ایم ایس) جیسے قومی ادارہ شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details