صوبہ جموں میں کورونا وائرس کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جارہا ہے، کیسز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے گجر نگر علاقے کو کنٹینمینٹ زون قرار دے دیا ہے۔
انتظامیہ نے علاقے کے ارد گرد تار بندی کر دی ہے، تاکہ لوگ اپنے گھروں سے تبھی نکلیں جب کوئی ضروری کام ہو۔
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وبا سے اموات کی تعداد 1132 تک پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ خطے میں سرگرم کیسز کی تعداد 18199 ہے۔ ان افراد میں 689 کیسز جموں اور 452 کشمیر میں سامنے آئے ہیں۔ کل مثبت معاملوں میں 47 مسافر بھی شامل ہے۔