اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان، دو گرفتار - تھانہ پکا ڈنگا

جموں میں اتوار کو کچھ مقامات پر لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں توہیز آمیز باتیں کرنے والے بھارت رکھشا منچ لیڈر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جموں: پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان کے معاملے میں مقدمہ درج
جموں: پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان کے معاملے میں مقدمہ درج

By

Published : Aug 16, 2020, 5:09 PM IST

Updated : Aug 16, 2020, 10:32 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز باتیں کرنے کے معاملے میں ایک مقدمہ درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں بھارت رکھشا منچ نامی تنظیم کے ایک لیڈر کو پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز باتیں کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

مذکورہ لیڈر نے یہ باتیں ایک نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے کہی ہیں اور اس نیوز پورٹل نے یہ توہین آمیز مواد مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا تھا۔

جموں میں خاموش احتجاج

اتوار کو بھارت رکھشا منچ کے لیڈر کی توہین آمیز باتوں پر مبنی ویڈیو وائرل ہوتے ہی جموں و کشمیر میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا۔ اگرچہ جموں میں کچھ جگہوں پر لوگوں نے سڑکوں پر آکر مذکورہ لیڈر کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا تاہم کہیں سے بھی کسی پرتشدد احتجاج کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے بتایا کہ معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس تھانہ پکا ڈنگا میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فوری کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

ائی جی پی جموں

انہوں نے کہا: 'فرقہ وارانہ لحاظ سے حساس ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیو فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی نیت سے ہی پوسٹ کی گئی ہے'۔

مکیش سنگھ نے لوگوں سے اپیل کہ وہ سماج دشمن عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ایسا مواد شیئر یا پوسٹ کرنا قابل سزا جرم ہے۔ ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اس ویڈیو کو بنانے اور اس کو شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی'۔

دریں اثنا جموں میں اتوار کو کچھ جگہوں پر لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر پیغمبر اسلام کی شان میں توہیز آمیز باتیں کرنے والے بھارت رکھشا منچ لیڈر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پکا ڈنگا پولیس تھانے میں میمورنڈم پیش کرنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے بتایا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ معاملے میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

گروپ میں شامل محمد فاروق نامی شہری نے بتایا: 'پیغمبر اسلام کے بارے میں جو غلط بیانی کی گئی ہے ہمیں اس سے بہت دکھ پہنچا ہے۔ کچھ دن پہلے سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے بارے میں بھی ایسے ہی توہین آمیز باتیں کی گئیں۔ یہ کون لوگ ہیں جو امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'یہ بیانات ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دیے جا رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جانا چاہیے۔ ان کو پتہ چلنا چاہیے کہ امن خراب کرنے کی سزا کیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: ریاسی میں مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں باپ اور بیٹے کی پٹائی

حشرا تبسم نامی ایک خاتون نے بتایا: 'ہم یہاں سب مذہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ ہم اپنے مذہبی تہوار مل کر مناتے ہیں۔ آپ کسی بھی سیاسی جماعت کو گالیاں دیں ہمیں اس سے مطلب نہیں لیکن ہم اپنے نبی کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اپنی جانیں اور اپنے بچے قربان کرنے کے لئے تیار ہیں'۔

انہوں نے کہا: 'پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز باتیں کرنے والے لوگ چاہتے ہیں کہ مسلمان اور ہندو آپس میں لڑیں اور یہ دیش ڈوب جائے۔ یہ لوگ ملک کے غدار ہیں'۔

جموں کے استاد محلے میں بھی لوگوں نے پرامن احتجاج کیا اور بھارت رکھشا منچ کے لیڈر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔

Last Updated : Aug 16, 2020, 10:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details