اردو

urdu

بی جے پی کے ریاستی صدر نے وسیم باری کے قتل کی مذمت کی

جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر راویندر رینہ نے بانڈی پورہ میں بی جے پی کے مقامی رہنما کے قتل میں پاکستان کے شامل ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

By

Published : Jul 9, 2020, 1:06 PM IST

Published : Jul 9, 2020, 1:06 PM IST

Updated : Jul 9, 2020, 2:16 PM IST

j&k
j&k

جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر راویندر رینہ نے بی جے پی رہنما کی ہلاکت کی مذمت کی اور پاکستان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان کے درندے جنگجوؤں نے بانڈی پورہ میں شیخ وسیم ان کے بھائی عمر سلطان اور والد کو شہید کر دیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے وسیم باری کے قتل کی مذمت کی

رینہ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر میں لوگوں پر حملہ کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ وسیم اور ان کے اہل خانہ ملک کے ساتھ محبت کرتے تھے جو پاکستان کو پسند نہیں آتا تھا اور اسی وجہ سے ان پر حملہ کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل کا بدلہ لیا جائے گا اور بی جے پی رہنماؤں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

واضح ہو کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گزشتہ روز بی جے پی کے مقامی رہنما وسیم باری شیخ کو ان کے بھائی اور والد سمیت ہلاک کردیا گیا۔

Last Updated : Jul 9, 2020, 2:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details