لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں بدھ کو جموں یونیورسٹی کے جنرل زورآور سنگھ آڈیٹوریم میں آئی اے ایس ابھیشیک سنگھ اور جوبن نوٹیال کے میوزک البم کو لانچ کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا: 'ایک بار پھر سے سنیما نگری، بالی وڈ کے نامور ہدایت کار جموں و کشمیر کی فضا کو سلور سکرین پر اتارنے کے لیے تیار ہیں۔ 1960 کی دہائی کی "کشمیر کی کلی" اور 1980 کی دہائی کی "بیتاب" اور "سلسلہ" جیسی لو سٹوری فلمیں پھر سے ایک بار حقیقت بننے کے لئے ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہیں'۔