جموں:انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے سرینگر کے گنگ بگ علاقے میں کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے لگ بھگ کروڑوں روپیے مالیت کی 3.5 ہیراؤن جیسا مواد برآمد کی ہے۔
ایس ایس پی اے این ٹی ایف راج کمار نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 20 ستمبر کو سرینگر میں ایک آپریشن لانچ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 'آپریشن کے دوران شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ظہیر احمد کو ایک مصدقہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جس کی تحویل سے گنگ بگ سرینگر میں 3.5 کلو گرام ہیراؤن جیسا مواد برآمد کیا گیا جس کی قیمت کروڑوں روپیوں میں ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بر آمدگی ہماری اے این ٹی ایف کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کی بر آمدگی سے اس کو استعمال کرنے والے کافی لوگوں کی جان بچے گی۔موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن سرینگر میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔