نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکرٹری شیخ بشیر احمد نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جو آج سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے میٹنگ منعقد کی گئی اس کا مقصد یہی تھا کہ دفعہ 35 اے اور 370 کی منسوخی کا جو کیس سپریم کورٹ میں ہے اس کو کس طرح سے لڑا جائے۔ جو تنطیم نو قانون کا نفاذ جموں و کشمیر میں عمل میں لایا گیا، اس کے خلاف کس طرح کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔'
تاہم انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ملک کے آئین اور جمہوری اداروں پر یقین رکھتی ہے اور امید ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ عزت کے ساتھ واپس ملے گا۔