جموں:یونین ٹیریٹری میں بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کو روکنے کے لئے اسمارٹ فینسنگ نصب کی جا ہی ہے۔ صوبہ جموں میں سانبہ اور کٹھوعہ ضلع کی بین الاقوامی سرحد پر سینسرز اور ہائی ٹیک کیمروں سے لیس سمارٹ باڑ (اسمارٹ فینسنگ) نصب کی جائے گی اور سیکورٹی ایجنسیزی کے مطابق درانداز اس تار کو نہ تو کاٹ سکیں گے اور نہ ہی اس کو توڑ سکیں گے، اور اس سمارٹ فینسنگ کو پار کرنے کی کوشش کرنے والے درانداز سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کی گولیوں کا نشانہ بنیں گے۔
اس حوالہ سے فوجی افسران کا کہنا ہے کہ سمارٹ فینسنگ کی تنصیب سے درانداز کو روکنے میں کافی حد تک مدد ملے گی اور جیسے ہی عسکریت پسند / درانداز سرحد عبور کرنے کی کوشش کریں گے تو ہمارے فوجیوں کو کنٹرول روم میں اس کی اطلاع مل جائے گے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس باڑ سے دراندازی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنا آسان ہو جائے گا۔