جموں:آزادی کے 77 ویں سال کے موقع پر ہر گھر ترنگا مہم کی تحت جموں کشمیر کے مختلف حصوں میں قومی پرچم کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔15 اگست کو منائے جانے والے یوم آزادی کی تقریبات سے قبل ترنگے کی مانگ بڑھ جاتی ہے، تاہم اس سال میری مٹی میرے دیش کے تحت پہلی ہی ترنگا ریلیز کا اہتمام کیا گیا جسے قومی پرچم کی مانگ مزید بڑ گئی ہے۔
جموں خطے میں 15 اگست کی تقریبات منانے کے لئے سرکاری صطح پر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں جبکہ عام لوگ بھی قومی پرچم خریدنے میں مشغول ہیں میری مٹی میرا دیش پروگرام کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے ہر ایک اظلاع میں ریلیز کا انتظام کیا جارہا ہیں۔ ان ریلیز میں لوگوں کو ترنگا گھر لانے اور بھارت کی آزادی کے 77 ویں سال کے موقع پر لہرانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
جموں شہر خاص میں بھی ہر گھر ترنگا مہم کے لیے بازار مختلف اقسام سے بھرے ہوئے ہیں۔ بازار ترنگا پتنگوں، ترنگا ٹی شرٹس، مختلف سائز کے ترنگا، ترنگا بیجز، ترنگا ہینڈ بینڈز اور دیگر کئی اقسام سے بھر گئے ہیں جن میں ترنگا کو دکھایا گیا ہے۔