جموں: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں خطہ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے بیچ سیلابی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ Flood Like Situation in Jammu due to Incessant Rainfallوہیں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گِر آنے کے سبب شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بند کر دی گئی ہے۔
وادی کشمیر سمیت جموں خطہ میں بھی گزشتہ پانچ دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار کرنے لگی ہے۔ شہر و گام کی سڑکیں اور گلی کوچے بھی زیر آب آ گئے ہیں جس سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو رہے ہیں وہیں بعض مقامات پر ندی نالوں کا پانی بنڈ کو پار کرکے رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔