وزیر اعظم کے 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کے حصول کیلئے حکومت کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں کے اکھنور میں پودا لگا کر باغبانی ہفتے کا آغاز کیا۔
یو ٹی میں ہارٹیکلچر ویک 14 سے 20 جولائی 2021 تک منانے کا مقصد بڑے پیمانے پر شجر کاری ڈرائیو شروع کرنے، نرسری کی ترقی میں معروضی اقدامات، کاشتکاری برادری میں میکا نیکیشن کو فروغ دینے، آبی ذرائع کی تخلیق، انسانی وسائل کی ترقی اور تربیت کے ذریعے توجہ مرکوز کرے گا اور وسطی علاقوں میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مجموعی مشن کے ساتھ پوسٹ ہارویسٹ منیجمنٹ کو مستحکم کرنا ہے۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت نے سال 2019 میں 49000 کے مقابلے میں اس سال 25 لاکھ اعلیٰ کثابت والے پودے لگانے کا ایک بے مثال ہدف مقرر کیا ہے جو جموں ڈویژن کی باغبانی کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔