جموں: جموں میونسپل کارپوریشن کی جنرل ہاؤس میٹنگ چار ماہ کے وقفے کے بعد ہفتہ کو منعقد ہوئی لیکن اس کے شروع ہونے کے فوراً بعد ہی اجلاس کو شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ دراصل، وارڈ نمبر 73 کے کارپوریٹر یودھویر سنگھ کی طرف سے میونسپل کارپوریشن کے میئر پر تبصرہ کرنے کے بعد بی جے پی کارپوریٹروں نے ہنگامہ کیا۔ اس کے بعد میئر نے انہیں جنرل ہاؤس چھوڑنے کو کہا۔
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اپوزیشن کارپوریٹرس بھی مشتعل ہوگئے اور ایوان میں دونوں طرف سے نعرے بازی شروع ہوگئی۔ اس کے بعد میئر نے ایوان کی کارروائی ڈیڑھ گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی۔ تاہم دوبارہ ہنگامہ آرائی کے درمیان آج دن کے لئے کاروائی ملتوی کی گئی۔ دراصل کارپوریٹر یودھویر سنگھ نے جموں میونسپل کارپوریشن پر جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کو بیرون ملک جا کر معافی مانگنی پڑی ہے۔