اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کا 19 واں قافلہ جموں سے روانہ

یکم جولائی سے شروع ہوئی امرناتھ یاترا خوش اسلوبی سے جاری ہے۔21 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ، جموں سے 4 ہزار 6 سو 75 یاتریوں پر مشتمل 19 واں قافلہ کشمیر کی اور روانہ ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، قریب دو لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گھپا میں پوتر شیو لنگم کے درشن کیے ہیں۔

fresh-batch-of-over-4675-pilgrims-leave-jammu-for-amarnath-yatra
امرناتھ یاتریوں کا 19 واں قافلہ جموں سے روانہ

By

Published : Jul 21, 2023, 3:30 PM IST

جموں: جموں کے بھوتی نگر بیس کمیپ سے جمعہ کی صبح یاتریوں کا ایک اور جھتا بم بم بولے نعروں کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح 4 ہزار 6 سو 75 یاتریوں پر مشتمل 19 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا جن میں 3400 مرد، 1179 خواتین، 16 بچے، 55 سادھو، 12 سادھویں اور 3 خواجہ سرا شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 169 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 106 گاڑیوں میں 2 ہزار 8 سو 30 یاتری ننون پہلگام جبکہ 63 گاڑیوں میں 1 ہزار 8 سو 25 یاتری بالتل کے لئے روانہ ہوئے۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک لاکھوں یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔جموں وکشمیر حکومت اور امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 سارہ علی خان نے سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاترا میں حصہ لیا

بتادیں کہسطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی گھپا میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details