اردو

urdu

By

Published : Nov 1, 2021, 1:24 PM IST

ETV Bharat / state

سابق قانون ساز سمیت این سی کے کئی کارکنان بی جے پی میں شامل

نیشنل کانفرنس کے دو سابق ایم ایل سی سمیت قریب ایک درجن کارکنوں نے نیشنل کانفرنس کو خیرباد کہتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

سابق قانون ساز سمیت این سی کے کئی کارکنان بی جے پی میں شامل
سابق قانون ساز سمیت این سی کے کئی کارکنان بی جے پی میں شامل

جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے سابق صوبائی صدر دیوندر سنگھ رانا کے کافی قریبی مانے جانے والے سابق ایم ایل سی پریم ساگر عزیز اور کمل اروڑہ نے کئی کارکنان سمیت بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس کے سابق صوبائی صدر -جموں- دویندر سنگھ رانا نے پہلے ہی این سی کو ترک کرتے ہوئے میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

سابق قانون ساز سمیت این سی کے کئی کارکنان بی جے پی میں شامل

رانا کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد نیشنل کانفرنس کے کئی کارکنان اور لیڈران بی جے پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں آئندہ وزیر اعلیٰ بی جے پی سے ہوگا :رینہ

بی جے پی لیڈران نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں اور لیدران کا استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے بی جے پی صوبہ جموں میں مزید مضبوط ہو جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details