اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق وزیر بالی بھگت کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات - جموں کے لوگوں کے مسائل

سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں و کشمیر کے درجہ فہرست زُمرے کے تحت آنے والے سرکاری ملازمین کے مسائل سے ایل جی کو آگاہ کیا جن میں ملازمتوں میں ترقیوں نیز ریزرویشن کے فوائد کو بحال کرنا شامل ہے۔

سابق وزیر بالی بھگت کا لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
سابق وزیر بالی بھگت کا لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

By

Published : Jan 11, 2021, 7:26 AM IST

خطے جموں میں واقع راج بھون میں سابق وزیر بالی بھگت نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں و کشمیر کے درجہ فہرست زُمرے کے تحت آنے والے سرکاری ملازمین کے مسائل سے ایل جی کو آگاہ کیا جن میں ملازمتوں میں ترقیوں کو ریزرویشن کے فوائد کو بحال کرنا شامل ہے۔

اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی جے کے اے ایس افسران کے سینیارٹی سے متعلق معاملات اور ان کا آئی اے ایس کیڈر میں شامل کیے جانے کی طرف توجہ دِلائی۔

وہیں لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ یکساں ترقی کے حصول پر کام کر رہی ہے اور سماج کے ہر طبقے کے حقوق، بہبودی اور تحفظ کے لیے وعدہ بند ہے۔

گورنر نے بالی بھگت کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے کیے گئے جائز مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details