واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس ریٹائرڈ ملازمین نے اپنے مطالبے کو لیکر مسلسل حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہے اور پیر کے روز سابق ملازمین نے ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر جموں کو ایک میمورنڈم دیا، جس میں انہوں نے گورنر سے ملاقات کرنے کی اپیل کی ہے۔
سابق ریٹائرڈ پولیس افسروں کا احتجاج - انتظامیہ
جہاں ایک طرف پیر کے روز جموں و کشمیر میں پولیس شہیدی دیوس منایا گیا تو دوسری جانب کافی لمبے وقت سے احتجاج کر رہے ریٹائرڈ پولیس افسروں نے آج بھی احتجاج جاری رکھا۔
سابق ریٹائرڈ پولیس افسروں کا احتجاج
واضح رہے کہ یہ سابق ملازمین محکمہ سے تنخواہ میں بےضابطگی کو انتظامیہ کے ذریعہ پوری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے آج تک ان کے کسی بھی مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔