اردو

urdu

ETV Bharat / state

FM Nirmala Sitharaman: وزیر خزانہ نے جموں میں کئی فلاحی اسکیموں کا آغاز کیا - سیلف ہیلپ گروپس

مرکزی وزیر خزانہ اورلیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ایک میگا کریڈٹ رسائی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پبلک سیکٹر کے زیادہ سے زیادہ بینک یہاں آئے تاکہ ہر شخص کو بینکنگ سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔

وزیر خزانہ نے جموں میں کئی فلاحی اسکیموں کا آغاز کیا
وزیر خزانہ نے جموں میں کئی فلاحی اسکیموں کا آغاز کیا

By

Published : Nov 24, 2021, 12:56 AM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جموں وکشمیر میں دورے کے دوسرے دن لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ساتھ جموں یونیورسٹی کے جنرل زور آور سنگھ آڈیٹوریم کامپلیکس میں جموں و کشمیر کی بینکرس کمیٹی کے ذریعے منعقدہ کریڈٹ رسائی پروگرام اور دیگر پروگراموں میں شرکت کی۔

وزیر خزانہ نے جموں میں کئی فلاحی اسکیموں کا آغاز کیا

اِس موقع پر مرکزی وزیر خزانہ نے 306 کروڑ روپے کے 145 استفادہ کنندگان کو مختلف بینکوں اور کریڈٹ سے منسلک اسکیموں بشمول پردھان منتری ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( PMEGP)، مدرا اسکیم، سیلف ہیلپ گروپس( SHGs)، اور جوائنٹ لائبلٹی گروپس ( Joint Liability Groups) کی منظوری دی۔

مرکزی وزیرخزانہ موصوفہ نے جموں و کشمیر کے لئے نئی اسکیموں اور اِقدامات کا بھی اعلان کیا جس میں'تیجسوینی' اور 'حوصلہ'، پنجاب نیشنل بینک کی شیکھر، شکارہ اسکیمیں، ایس آئی ڈی بی آئی کے 200 کروڑ روپے کا کلسٹر ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیموں کا آغاز اور اِس کے علاوہ شوپیان اور بارہمولہ رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ اِنسٹی ٹیوٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بینک مواقع کی منزلیں بنائیں نہ کہ دیواریں۔

وزیر خزانہ نے جموں میں کئی فلاحی اسکیموں کا آغاز کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر، پروگراموں سے وابستہ کاروباری اداروں اور حکومت کی اسکیموں سے مستفید ہونے والے، سبھی مل کر جموں وکشمیر یوٹی میں وسائل کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

وہیں چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا اور جموں و کشمیر کی اقتصادی ترقی کے لئے یوٹی انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی۔ چیئرمین اور ایم ڈی جے اینڈ کے بینک نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

یہ بھی اعلان کیا گیا کہ نبارڈ مالی سال 2020-21 میں جموں اور کشمیر کے لئے دیہی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ ( آر آئی ڈی ایف ) کے تحت اپنی وابستگی کو 787 کروڑ روپے سے 1500 کروڑ روپے تک بڑھا رہا ہے جس سے تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لئے دیہی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں مدد ملے گی۔

اقتصادی ترقی کو مزید تیز کرنے کے لئے بینک جموں و کشمیر میں اپنے زمینی سطح کے قرض پچھلے سال کی سطح 14735 کروڑ روپے سے موجودہ مالی سال میں 16000 کروڑ روپے کی سطح سے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر خزانہ کی طرف سے ریاسی ضلع میں جے اینڈ کے بینک کی تین شاخوں سمیت مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔

نبارڈ کے زیر اہتمام 5 ایف پی اوز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور آشا ایس ایچ جی کو دیہی مارٹ کا منظوری نامہ بھی سونپا گیا۔

اِس سے قبل وزیر خزانہ اور لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے بینک ایس بی آئی، پی این بی، جے اینڈ کے گرامین بینک اور نبارڈ سمیت دیگر کے استفادہ کنندگان کے اسٹالوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی اور بینک کریڈٹ کے تبدیلی کے اثرات کے بارے میں دریافت کیا

وزیر خزانہ نے تاجروں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سکر ٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ خزانہ اتل ڈولو، وزارتِ خزانہ کے ایڈیشنل سکریٹری سنجیو کوشک اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details