اردو

urdu

ETV Bharat / state

پھولوں کے کاروباری متاثر - پھولوں پر بھی مہنگائی کا اثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھولوں کے کاروباری متاثر ہیں۔

Flower business
پھولوں کے کاروباری

By

Published : May 2, 2021, 4:17 PM IST

جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں پھولوں کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔ رواں برس پھول مہنگے ہونے کی وجہ سے لوگ کم ہی پھول خرید رہے ہیں۔

شادیوں کے موقع پر گھروں کو سجانے کے لیے پھولوں کا استعمال ہوتا تھا، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے پھول بیچنے والوں کے پاس خریدار نہیں آ رہے ہیں۔ کاروباریوں کے مطابق اس سال پھولوں کی خریداری بہت کم ہے۔

پھولوں کے کاروباری

ایک کاروباری نے بتایا کہ جس طرح کبھی پھولوں کی خرید و فروخت ہوا کرتی تھی، اب اس طرح نہیں ہوتی۔ کاروباریوں نے بتایا کہ کورونا وائرس اور گزشتہ دنوں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پھولوں پر بھی مہنگائی کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: خانقاہ فیض پناہ 24 برسوں سے تشنۂ تکمیل

پھولوں کے کاروباریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کو دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے گھر کا خرچ چلا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details