اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اعلیٰ سطحی میٹنگ

فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے جموں کے سیول سیکریٹریٹ میں ایک میٹنگ طلب کر کے کووڈ19متاثرین کے رابطے میں آئے اَفراد کی نشاندہی اور نگرانی کے عمل کا جائزہ لیا۔

civil
جموں: ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اعلیٰ سطحی میٹنگ

By

Published : Apr 18, 2020, 5:16 PM IST

جموں کے سیول سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے ویوڈیو کانفرنس کے ذریعے کووڈ19سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی۔

فائنانشل کمشنر نے میٹنگ میں تمام اَفسروں کو کووڈ19متاثرین کی نشاندہی، نگرانی اور ریڈ زونز میں نمونے حاصل کرنے کے عمل میں پہلے سے وضع کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریڈ زونز میں ضروری خدمات و بنیادی ضروریات کی دستیابی، کیمیکلز کے چھڑکاؤ اور صفائی ستھرائی کے لئے عملے کو نقل و حمل کی اجازت دی جائے۔

فائنانشل کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ریڈ زون قرار دئیے گئے تمام علاقوں کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور لوگوں کی وقتاً و فوقتاً جانچ کریں تاکہ کسی شخص میں علامت پائے جانے کی صورت میں اسے مناسب علاج فراہم کیا جا سکے۔

میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ریڈ زونز میں صد فیصد سروے اور سکریننگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کے تعلق سے میٹنگ میں بتایا گیا کہ ’’اُن تمام لوگوں کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جن میں علامات پائی جاتی ہیں۔‘‘ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ کوروناوائرس سے متاثرہ اَفرادکے رابطے میں آئے لوگوں کی مکمل طبی نگہداشت کی جا رہی ہے۔

میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم، پرنسپل جی ایم سی جموں، ناظم صحت جموں اور دیگر اَفسروں نے شرکت کی۔ اسکے علاوہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، محکمہ صحت کے او ایس ڈی، پرنسپل جی ایم سی سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، کٹھوعہ، راجوری اور ڈوڈہ کے میڈیکل کالجوں کے پرنسپل صاحبان، ناظم صحت کشمیر اور چیف میڈیکل آفیسر کے علاوہ دیگر کئی اَفسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details