جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے بلوال میں واقع انجینیئرنگ کالج کے طلباء نے آن لائن امتحان کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں کے جے ڈی اے پارک کے باہر احتجاج کیا۔ طلباء نے کالجز انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔
انجینیئرنگ کے طلبا کا آن لائن امتحان منعقد کرنے کا مطالبہ
طلبا نے کہا کورونا وائرس کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس سے طالب علموں کو آف لائن امتحان دینے میں تشویش ہو رہی ہے۔
انجینیئرنگکالج سے آئے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پہلے آن لائن کلاسز منعقد کیں جبکہ تب جموں میں 2 جی موبائل انٹرنیٹ سروس دستیاب تھی۔ تاہم اب 4 جی انٹرنیٹ موبائل خدمات دستیاب ہونے کے باوجود بھی کالج انتظامیہ ان کا امتحان آن لائن نہیں لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کوروناوائرس کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہیں جس سے طالب علموں کو آف لائن امتحان دینے میں تشویش لاحق ہیں۔
طلباء کا ماننا ہے کہ اگر آن لائن کلاسز منعقد کئے گئے تو امتحان بھی آن لائن ہی منعقد کرائے جائیں۔