اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں جگن ناتھ رتھ یاترا منعقد - jammu

جموں میں آٹھویں سری جگن ناتھ یاترا کے موقعے پر ہزاروں عقیدت مندوں نے رتھ یاترا میں شرکت کی۔

جموں میں جگن ناتھ رتھ یاترا منعقد

By

Published : May 3, 2019, 6:31 PM IST

انٹرنیشنل سوسائٹی آف کرشنا کانشس نیس (ISKCON)کی جانب سے جمعہ کے روز جموں میں آٹھویں شری جگن ناتھ یاترا منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

رتھ یاترا کا آغاز جگن ناتھ، بلدیو اور سوبھدرا دیوی کی پوجا سے کیا گیا۔

اس موقعے پر ایچ ایچ نویوگیندر سوامی مہاراج نے آرتی اتاری اور اپنے خطاب میں کہا کہ ’’بھگوان جگن ناتھ بہت ہی رحم دل ہے، جو خود ہی ان لوگوں کے لئے مندر سے باہر آتے ہیں جو مندر نہیں جاتے۔‘‘

جموں میں جگن ناتھ رتھ یاترا منعقد

انہوں نے مزید کہا کہ اسکا بھائی بلدیو اور بہن سوبھدرا دیوی بھگوان کے ہمراہ خوبصورت رتھ میں آتے ہیں۔

رتھ یاترا جموں شہر کے سٹی پیلس،کچی چھاؤنی سے شروع ہوئی اور پریڈ، شالیمار،کنک منڈی، راجندر بازار، شہیدی چوک، رگھو ناتھ مندر چوک وغیرہ سے ہوتے ہوئے کشمیری ہلز بوہڑی پر اختتام پذیر ہوئی۔

رتھ یاترا کے دوران یاتری لگاتار بھجن کیرتن کر رہے تھے، جبکہ کئی عقیدت مندوں نے رنگولی بنائی۔ جسکے بعد عقیدت مندوں میں پرساد (تبرک) تقسیم کیا گیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details