اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں سات مقامات پر ای ڈی کے چھاپے - Jammu Casting Private Limited

تلاشی کے دوران صنعت کار راج کمار گپتا کی جانب سے کیش کریڈٹ قرضوں کا استعمال کرنے کے لئے بنائی گئی مختلف کمپنیوں سے متعلق دستاویزات برآمد کئے گئے۔

جموں میں سات مقامات پر ای ڈی کے چھاپے
جموں میں سات مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

By

Published : Nov 11, 2020, 1:03 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گاندھی نگر کے ایک صنعتکار راج کمار گپتا اور دیگر کے خلاف بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں سات مقامات پر تلاشی لی اور اہم دستاویزات ضبط کئے۔

آج جن سات مقامات کی تلاشی لی گئی، ان میں انڈسٹریل گروتھ سینٹر سمبا میں جہلم انڈسٹریز، باری برہمنہ کرتھولی میں نیو جموں فلور ملز، سنجے گپتا سی اے وی کے سوری اور ڈرائی فروٹ منڈی - جیول چوک، شری گرو کرپا ایلائس، نربڈا اسٹیلس سڈکو انڈسٹریل کمپلیکس باری برہمنہ، جموں کاسٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ سمرٹ کمپلیکس، تھانگر بائی پاس اور صنعتکار راج کمار گپتا کی رہائش گاہ بی / سی گاندھی نگر شامل ہے۔

چھاپے عمیر میر، ڈپٹی ڈائریکٹر، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جموں کی نگرانی میں ڈالے گئے۔

تلاشی کے دوران راج کمار گپتا کی جانب سے کیش کریڈٹ قرضوں کا استعمال کرنے کے لئے بنائی گئی مختلف کمپنیوں سے متعلق دستاویزات برآمد کئے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ تلاشی کے دوران گپتا سے متعلق مختلف کمپنیوں کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی برامد ہوئی ہیں۔

گپتا نے کیش کریڈٹ قرض سے گاڑیاں خریدی تھیں، ان کی تفصیلات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے جمع کی ہے۔

گپتا نے ایم ایس جہلم انفرا پروجیکٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر 35 کروڑ روپئے کا نقد قرض حاصل کیا تھا۔

انہوں نے ایم ایس آئی ڈی سود اسپاٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام پر 16 کروڑ روپے حاصل کیے تھے اور بقایا رقم 17.68 کروڑ روپے ہوگئی تھی۔ انہوں نے ایم ایس جہلم انڈسٹریز کے نام پر 32.50 کروڑروپے حاصل کیے تھے جبکہ بقایا رقم 33.83 کروڑ روپے تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں قرضے نان پرفارمنگ اثاثوں (این پی اے) میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

جہلم انفرا پروجیکٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کا قرض 30 دسمبر 2014 کو این پی اے بن گیا تھا جبکہ ایم ایس آئی ڈی سود اسپاٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کا 31 مارچ 2015 کو این پی اے بن گیا تھا۔

ایم ایس جہلم انڈسٹریز کا قرض 30 دسمبر 2014 کو این پی اے بن گیا۔

یہ قرضے بینک آف انڈیا سے حاصل کیے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details