آج صبح (ہفتہ) لداخ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 کی پیمائش کی گئی۔ معلومات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 8 بج کر 27 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
لداخ میں زلزلے کے جھٹکے - لداخ میں آج صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
لداخ میں آج صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل لداخ میں جمعہ کی صبح بھی 11.02 بجے 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
لداخ میں زلزلے کے جھٹکے
نیشنل سینٹر فار سسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 تھی۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو بھی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب جموں و کشمیر کے ڈوڈہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 تھی۔