وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ جمعہ کے روز مرمتی کام کے پیش نظر گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے جموں میں درماندہ مسافروں کو رات بھر گاڑیوں میں ہی گزارنا پڑی۔
نیشنل ہائی وے بند ہونے سے مسافر پریشان - srinagar jammu highway
انتظامیہ کی جانب سے مرمتی کام کے پیش نظر سرینگر جموں قومی شاہراہ ہر جمعہ کو بند کر دی جاتی ہے۔
نیشنل ہائی وے بند ہونے سے مسافر پریشان
درماندہ مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کی جانب سے ان سے اضافی کرایہ وصول کیا جارہا ہیں۔
بتادیں کہ ٹریفک پولیس نے '19 فروری 2021 کو سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر سڑک کی مرمت کے پیش نظر کسی بھی گاڑی کو شاہرہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی۔