جموں:بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر بہت جلد بھارت میں ضم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اُس پار کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ہے اور آج نہیں کل یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں الحاق کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔Ravinder Raina On JK Accession
رویندر رینا نے کہا کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے باشندے بھارت کے پشتینی باشندے ہیں۔ پاکستان نے اُس پار کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمایا ہے اور بہت جلد اس کو چھڑا یا جائے گا۔Ravinder Raina On POK
رویندر رینا نے کہا کہ پاکستان نے اُس پار کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ جمایا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستانی زیر قبضہ کشمیر بھارت میں ضم ہوجائے گا۔
الحاق کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی صدر نے کہا کہ آج خوشیوں کا دن ہے، پورے جموں وکشمیر میں لوگ پٹاخے سر کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الحاق کا دن جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے 15اگست کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اس کو دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:Bjp Leader On Hurriyat Leaders "علیحدگی پسند رہنماؤں کو مین اسٹریم میں شامل ہونے کے سوا کوئی اوپشن ہی نہیں ہے"
جموں وکشمیر میں چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہا کہ اگلا وزیر اعلیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا اور حکومت ہم اپنے بل بوتے پر تشکیل دیں گے۔Ravinder Raina On JK Election
واضح رہے کہ 26 اکتوبر1947 کو ریاست جموں و کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ یہ الحاق اس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارتی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت کیا تھا۔JK Accession With India
(یو این آئی)