جس میں اُنہوں نے ڈی آئی ایل آر ایم پی کے تحت جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں لینڈ ریکارڈز کی تجدید کاری کے لیے 5 مارچ 2020ء کو جاری کئے گئے آر ای پی پر تبادلہ خیال کیا اور اِس سلسلے میں اُٹھائے گئے سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی ہدایت دی ۔
ڈاکٹر پون کوتوال نے ممکنہ بولی دہندگان کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی پری بِڈ کانفرنس این آئی سی، جے اینڈ کے کی طرف سے عمل میں لائے گئے موبائیل ایپ کی استعمال سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی ۔
پرسپیکٹیو بڈرس اور سروے ایکسپارٹ / کنسلٹنٹ ٹی ایل شرما ( سابق ڈائریکٹر سروے آف اِنڈیا) کے ساتھ میٹنگ کے دوران پرسپیکٹیو بِڈرس کے مسائل پر تفصیل کے ساتھ غور و خوض کیا گیا ۔
اِن کمپنیوں کے نمائندوں نے کچھ تجاویز پیش کئے اور آر ای پی میں چند ترامیم عمل میں لانے کی درخواست کی۔
فائنانشل کمشنر نے کمپنیوں کے نمائندوں کو یقین دِلایا کہ اُن کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔
جن کمپنیوں نے ویڈیو کانفرنسنگ میں حصہ لیا اُن میں رام ٹیک، ہیکساگن، جیو، سسٹم، جی آئی ایس کنسورشیم، جیو وستا پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ایم نیکس انفو ٹیکنالوجز پرائیویٹ لمٹیڈ شامل ہیں۔
کمیٹی نے آرای پی میں چند ترامیم کو منظوری دی ۔
اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ کمیٹی کی طرف سے منظور کی گئی ترامیم کو jktenders.gov.in پر اَپ لوڈ کیا جائے گا۔
دیگر لوگوں میں ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس ڈاکٹر مشتاق احمد، کمشنر سروے اینڈ ایل آر جے اینڈ کے شہنواز بخاری، ڈائریکٹر فائنانس سیما بھسین اور کنسلٹنٹ جے اے کے ایل اے آر ایم اے ترسیم چند نے ویڈیو کانفرنسنگ میں حصہ لیا۔