اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے انتظامی اصلاحات

عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خواہش ظاہر کی تھی کہ عملے، عوامی شکایات اور پنشن سے متعلق وزارت کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے سرکاری وفد سرینگر کا دورہ کریں تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ کے لیے اس محکمے کی پہل قدمی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاسکے اور آگے کے نقشہ راہ کو مستحکم بنایا جاسکے۔

فائل فوٹو

By

Published : Oct 23, 2019, 10:45 PM IST

اس کے نتیجے میں ڈی اے آر پی جی کے ایڈیشنل سکریٹری جی شرینواس کی قیادت میں ڈی اے آر پی جی کے ایک وفد نے 5-4 ستمبر 2019 کو جموں وکشمیر کا دورہ کیا۔ دوسرا دورہ 21-20 ستمبر 2019 کو ڈی اے آر پی جی کے جوائنٹ سکریٹری ششانک شیکھر کی قیادت میں ایک ٹیم نے کیا۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر کا دورہ ایک اور ٹیم نے 15 اور 16 اکتوبر 2019 کو ڈی اے آر پی جی کے جوائنٹ سکریٹری وی ششانک کی قیادت میں کیا۔

جس ٹیم نے 15 اور16 اکتوبر 2019 کو جموں وکشمیر کا دورہ کیا تھا اس نے جموں وکشمیر کی پوری حکومت میں ای۔ آفس پر عمل درآمد، صلاحیت سازی / جموں و کشمیر کے افسران کی تربیت اور قدرتی آفات کے بندوبست کے بارے میں کانفرنس کے تعلق سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیم نے عوامی شکایات کو سننے کے عمل میں بھی شرکت کی جو 16 اکتوبر2019 کو منعقد کیا گیا اور جس کی نظامت گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کی۔ اس میں جموں وکشمیر میں موجود عوامی شکایات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو دیکھا گیا جس میں مشیر صاحبان عام آدمی کی شکایات کو ذاتی طور پر سنتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹیم نے جموں و کشمیر کی حکومت سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ وزیراعظم کے ایوارڈ کیلئے اختراعی نوعیت کے زمروں کے تحت حاصل شدہ 11 درخواستوں پر مبنی کامیابیوں کی کہانیوں کے بارے میں تفصیلی جائزے تیار کریں تاکہ کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی (ایم جی ایم جی) کے سلسلے میں ایک خصوصی شمارہ تیزی کے ساتھ منظر عام پر لایا جاسکے۔

ٹیم نے گورنر کے مشیروں کے، سکندن اور وجئے کمار سے بھی ملاقا ت کی نیز اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری، آر ڈی کے سکریٹری اور جموں وکشمیر کے آرٹ اور کلچر کے سکریٹری سے ملاقات کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے بارے میں مختلف اقدامات پر جو ڈی اے آر پی جی کے ذریعے کیے جانے ہیں ، تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر بھی بات چیت کی گئی کہ جموں وکشمیر کے قیمتی کلچر اور ورثے کے بارے میں مختصر فلمیں / ویڈیوز تیار کرنے پر غور کیا جائے۔ قدرتی آفات کے بندوبست کے بارے میں ایک دو روزہ کانفرنس 30 نومبر 2019 کو جموں میں کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details