اردو

urdu

ETV Bharat / state

معذور دشاسنگھ کو پریشانیوں کا سامنا

ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والا دشا سنگھ پیدائشی معذور ہیں۔ دشا سنگھ کو باہر آنے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا تھا، جس کے سبب محکمہ سوشل ویلفیئر نے سنہ 2003-2004 میں تین پہیوں والی سائیکل انہیں دی تھی جو اب ٹوٹ چکی ہے۔

Disable disha singh are suffering from many troubles
معذوردشا سنگھ کو کافی دقتوں کا سامنا

By

Published : Sep 18, 2020, 9:20 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سعد پور علاقے سے تعلق رکھنے والے دشا سنگھ دونوں پیر سے معذور ہیں۔ انہیں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے سنہ 2003-04 میں سائیکل فراہم کی گئی تھی لیکن وہ ٹوٹ گئی جس کے بعد دوبارہ انہیں پھر سائیکل دی گئی جو کہ اب ناکارہ ہو چکی ہے۔

معذور دشاسنگھ کو کافی دقتوں کا سامنا

دشا سنگھ کا کہنا ہے کہ' انہوں نے کئی بار موٹر سائیکل کے لیے درخواست دی، تاہم جن افراد نے ان کے ساتھ درخواست دی تھی ان سب کو موٹر سائیکل مل گئی ہے، لیکن انہیں اب تک موٹر سائیکل نہیں ملا ہے، انہوں نے اس تعلق سے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ دشا سنگھ کے مطابق انہیں محمکہ سوشل ویلفیئر ماہانہ ہزار روپے دیتا ہے لیکن اس مہنگائی کے دور میں ہزار روپے میں ان کا کیا ہوگا۔

دشا سنگھ نے اپنی پریشانیوں کے بابت بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی بار موٹر سائیکل کے لیے درخواستیں دی ہیں لیکن 3 برسوں سے محکمہ انہیں صرف دلاسہ دیتا آرہا ہے۔وہیں انہوں نے بتا یا کہ' ان کے پاس رہنے کے لئے مکان بھی نہیں ہے اور اس بابت بھی وہ کئی بار محکمہ دیہی ترقی کے افسران سے ملے ہیں، لیکن وہاں سے بھی انہین صرف یقین دہانی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:

اونتی پورہ: بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

دشا سنگھ کے بڑی بھائی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ انہیں موٹر سائیکل دے تاکہ وہ اس کے ذریعے چل پھر سکھیں اور رہنے کے لئے گھر بھی مہیا کرائے۔ دشا سنگھ کے پڑوسی نے کہا اگرچہ علاقے میں کئی معذور افراد کو موٹر سائیکل دیا گیا۔ تاہم دشا سنگھ کو ابھی تک نہیں دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ انہیں بھی فوری طور پر موٹر سائیکل فراہم کرائے اور ان کے رہنے کے لئے اچھا انتظام کرائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details