ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا کہ وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز Operations Against Militants in Kashmir Valley جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پلوامہ میں ریلوے پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہاکہ اس حوالے سے پولیس کو پختہ ثبوت ملے ہیں اور بہت جلد حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
DGP Dilbag Singh on Militants in Kashmir: 'وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں' ڈی جی پی کے مطابق ریلوے پولیس پر حملے کے بعد متعدد ملی ٹینٹ تنظیموں نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم یہ سارے ملی ٹینٹ گروپ لشکر طیبہ کی ہی ذیلی تنظیمیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کاکہ پورہ پلوامہ حملے میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے اور عسکریت پسندوں کو پاکستان کی جانب سے ایسا کرنے کو کہا جارہا ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہاکہ جتنی بھی تنظیموں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اُنہیں عنقریب ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ Militants in Kashmir Valley
انہوں نے بتایا کہ مائسمہ سری نگر میں 4 اپریل کو عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف پر حملہ کیا اور سیکورٹی فورسز نے محض سات روز کے اندرا ندر اس کا بدلہ لیا اور دونوں غیر ملکی عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا۔ پولیس چیف نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسندوں کے قبضے سے آدھار کارڈ برآمد ہوئے ہیں، جو پاکستان کا ایک نیا حربہ ہے۔ سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے بتایا کہ اس حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سالانہ یاترا کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Manoj Sinha on PM Modi Jammu Tour: 'وزیر اعظم جموں دورے کے دوران کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں'
سرحدی ضلع کپواڑہ میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرنے کے بارے میں ڈی جی پی نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے ہتھیار اس طرف بھیجے جارہے ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کی کارگر حکمت عملی کے باعث پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ذریعے اس طرف ہتھیار بھیجنے کے متعدد منصوبوں کو ناکام بنا کر عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔DGP Dilbag Singh on Militants in Kashmir