جموں:نئے سال کے آمد کے سلسلے میں جموں و کشمیر پولیس اور اتتظامیہ نے کٹرا کے ماتا ویشنو دیوی مندر میں اس بار وسیع انتظامات کیے ہیں۔ نئے سال کے موقع پر ماتا ویشنو دیوی مندر میں عقیدت مندوں کا زبردست رش دیکھنے کو ملتا ہے۔بتادیں کہ گزشتہ سال یکم جنوری کو مندر میں بھگدڑ ہونے سے 12 زائرین ہلاک جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔security arrangements in Mata Vaishno Devi shrine
اس بار شرائن بورڈ نے یاتریوں کی سہولت، بہتر ہجوم کے انتظام کے لیے ریڈیو فریکوئینسی شناختی کارڈ متعارف کرائے ہیں۔ بورڈ نے یاتریوں سے کورونا رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جارے کیے ہیں۔کورونا وائرس کے نئے وائرینٹ کے پیش نظر شرائن بورڈ نے عقیدت مندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کووڈ مناسب طرز عمل پر عمل کریں۔RFID cards mandatory
اس بار ماتا ویشنو شرائن بورڈ نے رش کے پیش نظر نئے حکمت عملی ترتیب دی ہے ۔پورے ٹریک پر خاص طور پر بھون کے علاقے میں بھیڑ بھاڑ کے لیے500 سی سی ٹی وی نصب کیے گئے جو چوبیس گنھٹوں ٹریک کی نگرانی کر رہے ہیں۔CCTV Surveillance in Mata Vaishno Devi shrine Track