جموں:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ زمینی صورت حال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لیے آج جموں کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ راجوری کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی راج بھون جموں میں ایک اعلیٰ سطح سکیورٹی جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اس دوران وہ جموں میں 16ویں کور ہیڈ کوارٹر میں فوجی کمانڈروں سے بھی بات چیت کریں گے۔ ان کا یہ دورہ پونچھ حملے میں چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اہم سمجھا جا رہا ہے۔ راجوری پونچھ میں سکیورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی سکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پونچھ ضلع کی سرنکوٹ تحصیل کے دہراگلی کے سونی گلی علاقے میں 21 دسمبر کو دو فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس میں چار فوجی ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کے بعد عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لیے سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا۔ اس دوران فوج نے حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی مدد کرنے والوں کا پتہ لگانے کے لیے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر عسکریت پسندوں کی کسی نہ کسی طریقے سے مدد کرنے کا شبہ ہے۔ اس سے قبل پونچھ کا دورے کر کے دہلی واپس گئے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں مکمل رپورٹ پیش کی۔
مزید پڑھیں:نوکریاں اور معاوضہ دینے سے کچھ نہیں ہوگا، شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے، فاروق عبداللہ
صرف بیس سے پچیس عسکریت پسند جموں و کشمیر کے لوگوں کو نہیں ڈرا سکتے: ایل جی سنہا
پونچھ جنگلاتی علاقے میں چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری، خصوصی کمانڈوز تعینات