جموں وکشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج شام پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کشمیر ڈویژن میں 31.95 فیصد جبکہ جموں ڈویژن میں 69.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے اس طرح مجموعی طور پر جموں وکشمیر میں 50.08 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کے کے شرما نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں 6.70 فیصد، بارہمولہ میں 47.43 فیصد ، کولگام میں 8.73 فیصد، شوپیاں میں 1.96 فیصد ، اننت ناگ میں 27.04فیصد، بانڈی پورہ 45.22 فیصد ،گاندربل 56.28 فیصد، کپواڑہ 44.35 فیصد، بڈگام میں 38.04 فیصد ووٹنگ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخابات: جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل
وہیں جموں کے کشتواڑ میں 70.32 فیصد، ادھم پور میں 59.90 فیصد ، جموں 71.80 فیصد، کٹھوعہ 61.23 فیصد، رام بن میں 67.39 فیصد، ڈوڈہ میں 75.03 فیصد، سامبا میں 71.97 فیصد ، پونچھ میں 75.42 فیصد، راجوری میں 71.22 فیصد، ریسی میں 62.67 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’صوبہ کشمیر میں ضلع پلوامہ میں 6.70 فیصد، ضلع بارہمولہ میں 47.43 فیصد، ضلع کولگام میں 8.73 فیصد، ضلع شوپیاں میں 1.96 فیصد، ضلع اننت ناگ میں 27.04 فیصد، ضلع بانڈی پورہ میں 45.22 فیصد، ضلع گاندربل میں 56.28 فیصد، ضلع کپوارہ میں 44.35 فیصد اور ضلع بڈگام میں 38.04 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
موصوف نے صوبہ جموں کی ضلع وار تفصیلات یوں بیان کیں: صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ میں 70.32 فیصد، ضلع اودھم پور میں 59.90 فیصد، ضلع جموں میں 71.80 فیصد، ضلع کٹھوعہ میں 61.23 فیصد، ضلع رام بن میں 67.39 فیصد، ضلع ڈوڈہ میں 75.03 فیصد، ضلع سانبہ میں 71.97 فیصدِ ضلع پونچھ میں 75.42 فیصد، ضلع راجوری میں 71.22 فیصد اور ضلع ریاسی میں 62.67 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں پیر کو ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں 34 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوئی جن میں سے 17 کشمیر جبکہ 17 جموں صوبے کے ہیں۔ علاوہ ازیں پیر کے روز 50 سر پنچوں اور 216 پنچوں کی خالی نشستوں کے بھی ضمنی انتخابات ہوئے۔