اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آن لائن کلاسز میں نصاب مکمل نہیں ہو پایا، کچھ راحت دی جائے'

اسکاسٹ کے طلبا کا کہنا ہے کہ ان کا نصاب مکمل نہیں ہوا ہے، پریشان حال طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ امتحانات میں 50 فیصد نصاب ہی شامل کیا جائے۔

'آن لائن کلاسز میں نصاب مکمل نہیں ہو پایا، کچھ راحت دی جائے'
'آن لائن کلاسز میں نصاب مکمل نہیں ہو پایا، کچھ راحت دی جائے'

By

Published : Feb 8, 2021, 9:58 PM IST

کورونا وائرس کیسز میں کمی آنے کے بعد ملک بھر کے ساتھ جموں و کشمیر میں بھی اسکولز و یونیورسیٹیز میں کلاسز و امتحانات شروع کیے جارہے ہیں۔ ایسے میں امتحانات کے سلسلے میں جموں کے طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کے دوران نصاب مکمل نہیں ہو پایا ہے، اس لیے تھوڑی راحت دی جائے۔

اسکولز و یونیورسیٹیز کی جانب سے اسکائپ و دیگر پلیٹ فارمز کی مدد سے اساتذہ، بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے تھے، لیکن ٹو جی انٹرنیٹ کی وجہ سے طلبا اپنا نصاب مکمل نہیں کر پائے ہیں۔

'آن لائن کلاسز میں نصاب مکمل نہیں ہو پایا، کچھ راحت دی جائے'

شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز و ٹیکنالوجی جموں کے طلبا کا کہنا ہے کہ ان کا نصاب مکمل نہیں ہوا ہے، پریشان حال طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ امتحنات میں 50 فیصد نصاب ہی شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے
راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل منظور

طالب علموں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان کا صرف 30 سے 50 فیصد نصاب مکمل ہوا ہے۔ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سے فور جی انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد پانچ فروری 2021 کو انتظامیہ کی جانب سے فور جی انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی ہیں۔

ٹو جی انٹرنیٹ کے دوران نہ صرف طالب علموں کو بلکہ وہ لوگ جن کا کاروبار انٹرنیٹ کے ذریعے چلتا تھا، انہیں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details