جموں:جموں کے اسٹیٹ سرولنس افسر ڈاکٹر ہردیپ رائے نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا کے 50 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ جمعہ کو خطہ میں 59 کیسز سامنے آئے تھے جس میں 22 مریض صحت یاب ہوئے تھے۔ ڈاکٹر ہردیپ رائے نے مزید کہا کہ لوگوں کو ابھی بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہیں۔
خیال رہے کہ صوبہ میں اب تک کورونا سے 2331افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,57,66,300ٹیسٹ کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 30جون2022کی شام تک 2,53,11,211نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,55,089 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اَب تک 65,94,896 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں187اَفراد کو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطینہ مراکز بھی شامل ہیں ۔493 افراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 242 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اِسی طرح بلیٹن کے مطابق 65,89,218 افراد نے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔