کمانڈنٹ جنرل ایچ جی و سی ڈی اینڈ ایس ڈی آر ایف جے اینڈ کے نے بٹالین ہیڈکوارٹرس سیکنڈ بٹالین جموں میں ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کے لئے کووِڈ۔19 مریضوں کے کیئر سپوٹ سے متعلق دو روزہ تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔
جموں میڈیکل کالج: ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کےلئے کووِڈ کیئر ٹریننگ کا اِنعقاد
جموں میڈیکل کالج میں ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کو کووِڈ ڈیوٹی کی تربیت دی گئ جس کا آغاز ہیڈ کوارٹرس سیکنڈبٹالین ایس ڈی آر ایف گاندھی نگر جموں میں ہوا۔
تقریب کے دوران ڈی جی پی نے بتایا کہ 'اس تربیت کا مقصد کووِڈ۔19 مریضوں کے علاج معالجے میں طبی عملے کی مدد کرنا ہے۔ دو روزہ تربیتی پروگرام کے دوران ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کو نظریاتی اور ہینڈ آن ٹریننگ دونوں فراہم کی گی۔
یہ تربیت ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کو کووِڈ۔ 19مریضوں کی دیکھ ریکھ کرنے میں معاون ثابت ہوگی اور کووِڈ۔19 کے مریضوں کی کیئر سپوٹ میں کام کرنے والے عملے میں اِضافہ کرے گی۔