اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں مزید علاقے ریڈ زون قرار

ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے خطے میں کئی مقامات کو ریڈ زون قرار دے کر اس کے ملحقہ درجنوں علاقوں کو بفرزون کے دائرے میں لایا ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : May 26, 2020, 12:19 PM IST

جموں کے مضافاتی علاقے کلینپور، چھنی ماویلن اور جموں سٹی میں گورکھانگر وارڈ 48 ترکوٹانگر ریڈزون قرار دئے گئے ہیں۔ ضلع کے تمام ریڈ زون علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ڈی سی جموں سشما چوہان نے کہا کہ ''ان علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو کیا گیا اور علاقے کے سارے راستے بند کر دئے گئے۔''

منگل کو ستواریع کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ مریضوں کی رپورٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے یہاں بھی ناکہ بندی کردی اور ہاٹ سپاٹ علاقوں کی طرف جانے والے راستے سیل کردیئے۔

ضلع مجسٹریٹ کے احکامات پر منگل کی صبح ہی ٹویوٹا نگر گورکھانگرکی بھی ناکہ بندی کی گئی۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پہلے ہی74علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا تھا، جن میں وادی میں62 اور جموں میں12علاقے شامل ہیں۔ اب اس میں مزید علاقے شامل کئے گئے ہیں۔

ریڈ زون علاقوں کی حد بندی، ان علاقوں کے سرحدوں سے لیکر دائرے میں آنے والے 5 کلو میٹر تک کی ہے، جبکہ نواحی علاقوں کو محدود نقل و حرکت والے علاقے قرار دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details