جموں:پرنسپل سیشن جج جموں سنجے پریہار نے جمعرات کے روز سابق وزیر اور ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے سربراہ چودھری لال سنگھ کی ضمانت میں 20 دسمبر 2023 تک توسیع کر دی۔وہیں خصوصی جج سی بی آئی بالا جویتی نے لال سنگھ کی اہلیہ کانتا اندوترا اور ان کی بیٹی ڈاکٹر کرانتی سنگھ کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 20 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔
واضح رہے کہ ای ڈی نے ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن کے صدر سنگھ کو سات نومبر کو جموں کی سینک کالونی کے چاوڑی علاقے کے ایک گھر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب خصوصی عدالت نے اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔یاد رہے کہ لال سنگھ کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی کانتا اندوترا کے چلائے جارہے آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ ان کی جانچ کی جارہی ہے۔