جموں میں کورونا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر کی اہلیہ کے ویڈیو کے بعد آج ڈاکٹر کے اہل خانہ کے دیگر ارکان اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔
جموں میڈیکل کالج میں تعینات ڈاکٹر سکندر کی اہلیہ نے ایک ویڈیو جاری کر اسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سے قبل ایک ویڈیو جاری کرکے جموں میڈیکل کالج میں تعینات ڈاکٹر سکندر کی اہلیہ نے اسپتال انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام لگایا تھا۔
ویڈیو میں ڈاکٹر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سکندر کے ساتھ گھر کے تمام افراد اس کی زد میں ہیں، لیکن آج تین دن ہو گئے، کوئی بھی اسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں اسپتال لے جانے یا ان کی جانچ کے لئے نہیں آیا ہے، حالانکہ کورونا کے نمونے منگل کی صبح ہی لئے گئے تھے۔
ویڈیو میں خاتون روتے اور چیختے ہوئے ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی تنبیہ کر رہی تھی کہ وہ دور رہیں۔
واضح ہو کہ ڈاکٹر سکندرکو 3 دن قبل کورونا مثبت پایا گیا تھا اورانہیں اس وقت سے جموں میڈیکل کالج کے آئیسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔