اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بلا خوف و خطر آئین کا تحفظ ہماری ذمہ داری'

خطہ جموں کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں آج یوم آئین کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جموں کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں آج یوم آئین کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد
جموں کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں آج یوم آئین کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد

By

Published : Nov 26, 2019, 11:57 PM IST

تقریب کی صدارت پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کی جبکہ ایڈیشنل جنرل آف پولیس اے جی میر نے آئین کی تجاویز کو پڑھا اور بنیادی فرائض کا عہد کیا۔

جموں کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں آج یوم آئین کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد

ڈی جی پی نے اس موقع پر کہا کہ اس دن کی ایک تاریخی اہمیت ہے کیونکہ 1949 میں اس روز ملک کے آئین کی منظوری دی گئی تھی اور آج ہم اس عظیم تاریخی واقعہ کی 70 ویں برسی منا رہے ہیں۔

ڈی جی پی نے کہا کہ فورس کے ذمہ دار ممبران کی حیثیت سے ہمارے کندھوں پر اعلیٰ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ذمہ داری یہ ہے کہ بغیر کسی خوف کے آئین کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے ایک اہم دن ہے کیوں کہ ہم اس عہد کا اعادہ کر رہے ہیں کہ ہم سب فوج میں شامل ہونے اور اپنے ملک کے آئین کے تحفظ اور ان کے نفاذ کے لیے خود کو عہد کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

پولیس ہیڈ کوارٹرز کے اے ڈی جی پی اے جی میر نے آئین ہند کی تجویز پڑھا اور بنیادی فرائض کا عہد افسروں اور جوانوں کو پیش کیا۔ تقریب میں آرمڈ پولیس کے اے ڈی جی پی ایس جے ایم گیلانی، آئی جی پی آرمڈ دنیش رانا ، ڈائریکٹر ٹیلی کام نصیر احمد، پولیس ہیڈ کوارٹرز کے تمام سینئر افسران و اسٹاف ممبرز اور جموں میں قائم آرمڈ پولیس اور آئی آر پی کے تمام کمانڈنٹ نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر پولیس نے تمام ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں یوم آئین منایا گیا، جہاں متعلقہ پولیس سربراہان نے تقریب کی صدارت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details