اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں غلام نبی آزاد کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

خطے جموں میں منگل کے روز کانگریس کارکنان نے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔

غلام نبی آزاد کے خلاف جموں میں کانگریس کارکنوں کا ہی احتجاج
غلام نبی آزاد کے خلاف جموں میں کانگریس کارکنوں کا ہی احتجاج

By

Published : Mar 2, 2021, 6:52 PM IST

احتجاج کے دوران کانگریس کارکنان نے الزام عائد کیا کہ غلام نبی آزاد بی جے پی کے اشاروں پر کام کرکے کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غلام نبی آزاد کے خلاف جموں میں کانگریس کارکنوں کا ہی احتجاج

احتجاجیوں نے غلام نبی آزاد کے خلاف جم کر نعرہ بازی اور موصوف لیڈر کا پتلہ بھی نذر آتش کر دیا۔

اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس نے غلام نبی آزاد کو ہمیشہ اونچائی پر رکھا لیکن آج جب پارٹی کو ان کی ضرورت تھی تو وہ جموں وکشمیر میں پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ ’آزاد نے وزیر اعظم کی تعریف کی جنہوں نے ہمارا ریاستی درجہ چھینا۔ واضح طور پر وہ بی جے پی کے اشاروں پر ہی چل رہے ہیں اور پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

ایک احتجاجی نے کہا کہ ہماری پارٹی صدر سونیا گاندھی سے اپیل ہے کہ وہ غلام نبی آزاد کو پارٹی سے نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ ’بدقسمتی کی بات ہے کہ غلام نبی آزاد کو کانگریس میں کام کام کرنے سے ہی تجربہ حاصل ہوا اور آج ضرورت تھی کہ وہ اپنے تجربے کو پارٹی کی بہتری کے لئے استعمال کرتے لیکن وہ اس کے برعکس بی جے پی کے ساتھ دوستی کر رہے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی ہیں، ان کے خلاف ہم کوئی بھی بات برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی تھی اور کہا کہ وزیر اعظم کے عہدے پر ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی جڑوں کو یاد رکھا ہے اور خود کو فخر سے 'چائے والا' کہتے ہیں۔ لوگوں کو نریندر مودی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details