اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: مہنگائی کے خلاف کانگریس خواتین ونگ کا احتجاج

جموں میں کانگریس خواتین ونگ نے ڈیزل، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف جموں کے پریس کلب میں احتجاج کیا۔

congress womens wing protests against inflation in jammu
جموں: مہنگائی کے خلاف کانگریس خواتین ونگ کا احتجاج

By

Published : Mar 15, 2021, 7:57 PM IST

جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں کانگریس خواتین ونگ نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف جموں کے پریس کلب میں احتجاج کیا۔

جموں: مہنگائی کے خلاف کانگریس خواتین ونگ کا احتجاج

احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے قبل بی جے پی کا نعرہ تھا کہ 'بہت ہوئی ڈیزل پٹرول کی مار اب کی بار مودی سرکار' لیکن اب مودی سرکار خاموشی کے ساتھ ڈیزل، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے میں مصروف ہے۔

خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کے قہر اور اقتصادی بحران سے عوام پریشان ہے تو دوسری جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے عام زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں، تاہم سرکار اس کی جانب توجہ نہ دے کر عوام کو مشکالات میں ڈال رہی ہے۔

خواتین نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’حکومت غریب عوام کو گیس سلینڈر اس قدر مہنگے قیمتوں پر فروخت کر رہی ہے، جس کو خریدنا غریبوں کی استطاعت سے باہر ہے۔‘

احتجاج میں شامل خواتین نے کہا کہ گیسوں کی قیمتوں میں اضافہ سے اجولا یوجنا کے تحت سلنڈر پانے والے لوگوں کو زیادہ پریشانی ہوگی، اس لیے حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور پر واپس لے لینا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details