جموں:بھارت جوڑو یاترا آج جموں پہنچ گئی ہے۔ جموں یاترا پہنچنے پر پی ڈی پی سمیت کانگریس کے کارکنان اور عام لوگوں کا یاترا کا والہانہ استقبال کیا۔جموں کے ستواری چوک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا اسے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے جموں و کشمیر کے عوام کا حق چھین لیا ہے اور اسے یوٹی میں تقسیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت باہر کے لوگ چلاتے ہیں اور ہم چاہتے ہے کہ یہاں کے لوگ پھر سے یہاں حکومت چلائے اور اس کے لیے کانگریس جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے پوری طاقت لگائے گے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ بے روزگاری صرف جموں و کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مہنگائی کا سارا پیسہ دو تین بڑے انڈسٹرلسٹ کے پاس جاتا ہے،کشمیر کے سیبوں کا فائدہ بھی گھنے چھنے لوگوں کے پاس ہی جاتا ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا کہ پریس والے یہی سوال کرتے ہے کہ راہل گاندھی ٹی شیٹ میں اتنی سردی میں کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پیار کے سبب انہیں ٹھنڈ نہیں لگتی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ان اشیوز کی بات نہیں ہوتی جو لوگوں کے لیے ضروری ہے۔