اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج - کانگریس کا احتجاج

جموں میں آج کانگریس رہنماؤں نے ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کے دفتر تک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج
ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jun 29, 2020, 9:57 PM IST

تفصیلات کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ہورہے بے تحاشہ اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ریلی میں پارٹی کے سینئر لیڈر و نائب صدر رمن بلا، چیف سپوکس پرسن راویندر شرما کے ساتھ ساتھ درجنوں کانگریس کے کارکنوں نے شمولیت کی۔

احتجاجی ریلی کو پولیسں نے ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کے دفتر کے باہر ہی روک دیا۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کانگریس ونگ کے چیف سپوکس پرسن راویندر شرما نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل بی جے پی کا نعرہ تھا کہ 'بہت ہوئی ڈیزل پٹرول کی مار اب کی بار مودی سرکار' لیکن اب مودی سرکار خاموشی کے ساتھ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے میں مصروف ہیں جوکہ عوام کے لیے بی جے پی کا تحفہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ ایک طرف کورونا وائرس کے قہر اور اقتصادی بحران سے عوام پریشان حال ہے تو دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے عام زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں تاہم سرکار اس کی طرح توجہ ہٹاکر عوام کو مشکالات میں ڈال رہی ہیں۔

بتا دیں کہ ملک بھر میں کانگریس پارٹی کے رہنما ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ہورہے بے تحاشہ اضافے کے خلاف کر رہے ہیں۔ وہیں آج نائب صدر راہل گاندھی نے کورونابحران کے دروان پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے سرکار کے فیصلہ کو عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اس کے خلاف شروع کی گئی مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

مسٹر گاندھی نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں کہا’’آئیں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مہم میں شامل ہوں‘‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانگریس کا اس اضافہ کے خلاف جاری مہم کاایک ، ایک گھنٹہ چار منٹ کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں پارٹی نے کہا ہے کہ بے رحم سرکار نے لوگوں کو ان حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی بجائے اس پر نمک چھڑک رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details