اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: کانگریس کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج - لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں میں کانگریس پارٹی سے وابستہ لیڈران اور کارکنان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیر کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جموں: کانگریس کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
جموں: کانگریس کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 22, 2021, 8:03 PM IST

کانگریس پارٹی نے پیر کے روز جموں میں ایک بار پھر رسوئی گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف زور دار احتجاج درج کیا۔

احتجاجیوں نے بی جے پی اور حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر پارٹی کے سینیئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کو بتایا کہ 'بھارت سرکار آئے روز پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں بڑھا رہی ہے جس سے غریب لوگوں پریشان ہوگئے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہماری پارٹی غریب لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔'

مزید پڑھیں؛ تقریباً ایک برس بعد کشمیر میں ریل خدمات بحال

احتجاج میں شامل ایک اور لیڈر نے کہا کہ 'ہم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر کی طرف بھی جائیں گے اور جائیداد ٹیکس کو واپس لینے اور پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے پر روک لگانے کا مطالبہ کریں گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ سرکار کا 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' والا نعرہ کہیں دکھائی نہیں دے رہا بلکہ مہنگائی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے غریب سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details