اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Protest Against Rise In Fuel Prices: جموں سمیت مختلف اضلاع میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج - ادھمپور میں مہنگائی کے خلاف جلوس

کانگریس پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز نے جموں و ادھمپور سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے Fuel Price Hike کے خلاف احتجاج Protest Against Fuel Price Hike کیا۔

Congress Protest Against Rise In Fuel Prices: مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج
Congress Protest Against Rise In Fuel Prices: مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Apr 4, 2022, 5:17 PM IST

جموں میں کانگریس پارٹی Congress Party in Jammu کے رہنماؤں اور ورکرز نے ایک بار پھر پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ 'غریب کی ہتھیا بند کرو' جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے سینیئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت غریب عوام کو مارنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ Continued Rise In Petrol And Diesel Prices ہو رہا ہے۔

Congress Protest Against Rise In Fuel Prices: جموں سمیت مختلف اضلاع میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ پٹرول کے فی لیٹر میں اسی پیسے کے اضافے سے حکومت کو دس ہزار کروڑ روپیے یومیہ کا فائدہ ہوتا ہے۔ بلہ نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے سے مہنگائی مزید بڑھ گئی ہے، جس سے لوگوں کے گھروں میں چولہے جلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا تھا اور آج بھی ہم احتجاج درج کرا رہے ہیں تاکہ حکومت جاگ جائے اور عام لوگوں کو راحت دینے کے لئے اقدام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور انتخابات کے اختتام کے بعد امید جتائی جا رہی تھی کہ اب لوگوں کو راحت پہنچائی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ مہنگائی بڑھا دی گئی۔ Congress Protest Against Rise In Fuel Prices

  • ادھمپور میں مہنگائی کے خلاف جلوس Protest Against Modi Government In Udhampur

ادھمپور میں کانگریس کی سینیئر رہنما سمیت مگوترا کی صدارت میں آج دھر روڈ پر پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی سلنڈر کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جلوس نکالا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے Anti-government Slogans لگائے گئے۔ مظاہرے کے پیش نظر پولیس نے ڈی سی آفس کے قریب مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی تھی۔

Congress Protest Against Rise In Fuel Prices: جموں سمیت مختلف اضلاع میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

وہیں اپنے خطاب میں مگوترا نے کہا کہ آج کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں کیونکہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور گزشتہ 10 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ کر کے عوام کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ حکومت نے غریبوں کو مارنے کا کام کیا ہے۔ مگوترا نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج آتے ہی حکومت نے اپنا ضدی اور غریب مخالف رویہ دکھا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھانا پکانے کی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے، جس کا براہ راست اثر غریب اور متوسط ​​طبقے پر پڑے گا۔ مگوترا نے کہا کہ مرکزی حکومت جلد ہی بڑھی ہوئی قیمتوں کو واپس کر کے عام آدمی کو راحت دے، ورنہ آنے والے دنوں میں عوام کے حقوق کے لیے ہم مزید شدید احتجاج کریں گے۔ Congress Protest Against Rise In Fuel Prices

ABOUT THE AUTHOR

...view details