اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tributes to Indra in Jammu جموں میں اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

آئرن لیڈی کے نام سے مشہور سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو جموں میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ jammu Congress party tributes to indra gandhi

16799091
16799091

By

Published : Nov 1, 2022, 2:08 PM IST

جموں:اندرا گاندھی کو اپنے ملک کے ساتھ ساتھ یہاں کی عوام سے محبت تھی، غریبوں کے لیے انہوں نے جو کام کیا وہ سنہرے لفظوں میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بلا نے کہا کہ اندرا گاندھی نے جہاں ایک طرف ملک کو آگے لے جانے میں پیش بہا خدمات انجام دیں، وہیں انہوں نے اپنی جان ملک کے لیے بچھاور کرکے قربانی کی مثال قائم کی ہے۔ Congress party paid rich tributes to Bharat Ratna Indira Gandhi

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ بھارت کی سابق وزیر اعظم آئرن لیڈی اندرا گاندھی کی آج 36ویں برسی ہے۔ ملک کی طاقتور ترین خاتون کہلانے والی اندرا گاندھی 1966 سے 1977 تک اور پھر 1980 سے 1984 میں اپنی موت تک ملک کی وزیراعظم رہیں۔ 31 اکتوبر 1984 میں اندرا گاندھی کو ان کے سکھ دو محافظوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ Iron Lady Indira Gandhi

جموں میں اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اندرا گاندھی کی پیدائش

اندرا گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو الہ آباد میں ہوئی تھی، وہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی تھی۔ اندرا گاندھی کا اصلی نام اندرا پریا درشن نہرو تھا، انہوں نے سوئٹزرلینڈ، سمر ویل کالج آکسفورڈ اور بعد میں وشوا بھارتی شانتی نکیتن میں تعلیم حاصل کی۔ گیارہ برس کی عمر میں انہوں نے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ اندرا گاندھی انگلستان میں قیام کے دوران اور بعد ازاں بھارت واپس آکر بھی طلبہ تحریکوں میں سرگرم رہیں۔ تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تیرہ ماہ تک وہ جیل میں بھی رہیں۔ Assassination of Indira Gandhi

اندرا گاندھی کی تعلیم

بھارت کے بااثر نہرو خاندان میں پیدا ہونے والی اندرا نے آکسفورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد چالیس کی دہائی میں سیاست کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے اپنے والد جواہر لال نہرو (بھارت کے پہلے وزیراعظم) کی پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا۔ سنہ 1964 میں جواہر لعل نہرو کی موت کے بعد اندرا گاندھی کو لال بہادر شاستری کی کابینہ میں وزیر اطلاعات و نشریات بنایا گیا۔ سنہ 1971 کے سقوط ڈھاکہ کے موقع پر اندرا گاندھی بھارت کی وزیراعظم تھی۔

اندرا گاندھی کی شادی

اندرا گاندھی کی شادی سنہ 1942 میں ایک پارسی نوجوان فیروز گاندھی سے شادی ہوئی۔ اسی زمانے میں 'بھارت چھوڑو تحریک' زور پکڑ رہی تھی جس میں حصہ لینے پر وہ اور ان کے شوہر کو گرفتار کیا گیا۔ سنہ 1947 میں آل انڈیا کانگریس ورکنگ کمیٹی کی رکن منتخب ہوئیں۔ اس کے بعد میں کانگرس کے شعبۂ خواتین کی صدر، مرکزی انتخابی کمیٹی اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کی رکن بنیں۔ فروری 1959 میں انڈین نیشنل کانگریس کی صدر منتخب کی گئیں۔ سنہ 1966 میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد وزیراعظم منتخب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Emergency 1975: جانیں کیوں، کب اور کیسے نافذ ہوئی تھی ایمرجنسی؟

اندرا گاندھی کے ایوارڈس واعزازات

اندرا گاندھی کے متعدد کام ناقابل فراموش ہیں جس کے لیے انہیں کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ سنہ 1972میں انہیں بھارت رتن سے نوازا گیا جبکہ سنہ 1972 میں بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے میکسیکن اکیڈمی ایوارڈ، ایف اے او کا دوسرا سالانہ تمغہ ملا۔ سنہ 1976میں ناگری پرچارنی سبھا کے ذریعہ ساہتیہ واچسپتی (ہندی) ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ سنہ 1953میں یو ایس اے (روس) میں اندرا گاندھی کو مدر ایوارڈ ملا جبکہ سفارتکاری کے میدان میں شاندار کارکردگی کے لیے اٹلی نے ازابیلا ڈی ایسٹے ایوارڈ اور ییل یونیورسٹی نے ہاؤلینڈ میموریل ایوارڈ سے نوازا۔

اس کے علاوہ رائے عامہ کے فرانسیسی ادارے کے ایک جائزے کے مطابق وہ 1967 اور 1968میں فرانس کی بہت ہی مقبول عام شخصیت تھیں۔ سنہ 1971 میں یو ایس اے کے ایک خاص گیلپ رائے شماری جائزے کے مطابق اندرا گاندھی دنیا کی سب سے مقبول عام شخصیت تھیں۔ جانوروں کے تحفظ کے لیے 1971 میں ارجنٹینا سوسائٹی کے ذریعہ انہیں اعزازی ڈگری دی گئی۔

اندرا گاندھی کی تصانیف

اندرا گاندھی کی مشہور اشاعتوں میں 'دی ایئرز آف چیلینج' (69۔1966)، 'دی ایئرز آف اینڈیور' (72 - 1969)، 'انڈیا' (لندن)1975، 'اِنڈے' (لوسین) اور تصانیف و تقاریر کے مختلف مجموعے شامل ہیں۔ انہوں نے وسیع پیمانے پر بھارت اور دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کیا۔

اندرا گاندھی نے پڑوسی ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، چین، نیپال اور سری لنکا کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ فرانس، عوامی جمہوریہ جرمن، وفاقی جمہوریہ جرمن، گیانا، ہنگری، ایران، عراق اور اٹلی جیسے ممالک کا بھی سرکاری دورہ کیا۔ انہوں نے الجیریا، ارجنٹینا، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیم، برازیل، بلغاریہ، کینیڈا، چلی، چیکوسلوواکیہ، بولیویا، مصر جبکہ یورپی، امریکی اور ایشیائی ممالک کا دورہ کیا جن میں انڈونیشیا، جاپان، جمائیکا، کینیا، ملیشیا، ماریشس، میکسیکو، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، نائیجیریا، عمان، پولینڈ، رومانیہ، سنگاپور، سوئیٹزرلینڈ، شام، سویڈن، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ترینیداد اینڈ ٹوبیگو، یو اے ای، برطانیہ، یو ایس اے، یو ایس ایس آر، یوراگوئے، وینیزویلا، یوگوسلاویہ، زامبیا اور زمبابوے جیسے ممالک شامل ہیں۔ اندرا گاندھی نے اقوام متحدہ میں بھی اپنی موثر موجودگی درج کرائی تھی۔

وطن کے لیے اندار گاندھی کی شہادت

80 کی دہائی میں بھارت میں سکھوں کی علیحدگی پسند تحریک زور پکڑ چکی تھی۔ جس کے بعد جون 1984ء میں اندرا گاندھی نے سکھوں کے مقدس گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹار کی اجازت دی، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 1984 میں اندار گاندھی کے قتل کی خبر کے ساتھ کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ تھوڑی ہی دیر بعد دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے کئی حصے ہنگامہ آرائی کا شکار ہونے والے ہیں۔ جب یہ پتہ چلا کہ اندرا گاندھی کے قاتل سکھ ہیں اور انہوں نے گولڈ ٹیمپل پر کئے جانے والے آپریشن کے ردعمل میں اندرا گاندھی کو قتل کیا ہے تو ہنگامہ آرائی بڑھتی ہی چلی گئی۔ پنجاب میں گولڈن ٹیمپل میں فوجی آپریشن کے بعد 31 اکتوبر 1984 کو ان کے محافظ نے انہیں گولی مار دی تھی جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details