اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس نے ہمیشہ کشمیر میں جمہوریت کا گلا گھونٹا' - بی جے پی نے جموں و کشمیر میں بلاک ڈیویلپمنٹ کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر پریس کانفرنس

بی جے پی نے جموں و کشمیر میں بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل انتخابات کے پیش نظر پریس کانفرنس کرکے کانگریس پارٹی پر متعدد الزام عائد کیے۔

جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا

By

Published : Oct 10, 2019, 10:29 PM IST

جموں و کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات کا وقت جسیسے جیسے قریب آرہا ہے ویسے ویسے سیاسی پارٹیوں کی الزام تراشی بھی تیز ہوتی جارہی ہے۔

جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا

بی جے پی جموں کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر کافی سرگرم ہوتی جارہی ہے وہیں کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپل ڈیموکریٹک پارٹی نے اس انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا نے جموں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید این سی اور پی ڈی پی نے اس کا بائیکاٹ کیا ہو لیکن کانگریس جیسی قومی پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر ملک اور جموں و کشمیر کے عوام کو غمزدہ کیا ہے۔

رویندر رائنا نے مزید کہا کہ بی جے پی الیکشن کمیشن کی ساکھ اور اس کے کام کاج پر یقین رکھتی ہے لیکن کانگریس نے اس انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور ملک کے ساتھ غداری کی ہے اور کانگریس پاکستان کی سوچ کو فروغ دے رہی ہے، جوکام پاکستان کی جانب سے کیا جاتا ہے وہی کام بھارت میں بیٹھ کر کانگریس پارٹی انجام دیتی ہے۔

رویندر رائنا کشمیر میں زیر حراست رہنماؤں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے کسی بھی رہنما کو تحویل میں نہیں لیا گیا ہے اور اگر کسی بھی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے تو وہ احتیاطی تدابیر کے تحت اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ ایسے رہنما نوجوانوں کو مشتعل کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details