اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئے اراضی قوانین کے خلاف کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج - مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج

نئے اراضی قوانین کے خلاف کمونیسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنان نے خطے جموں میں احتجاج کیا اور مرکزی حکومت پر زور دیا کہ نئے زمینی قوانین کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

نئے اراضی قوانین کے خلاف کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج
نئے اراضی قوانین کے خلاف کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج

By

Published : Oct 30, 2020, 8:05 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج کمونیسٹ پارٹی آف انڈیا نے احتجاج مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج کیا اور نئے زمینی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

نئے اراضی قوانین کے خلاف کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج



احتجاج کی قیادت ریجنل کمیٹی آف کمیونسٹ کے سکریٹری شام پرساد قیصر کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زمینی قوانین میں کی گئی تبدیلیاں جموں و کشمیر کے عوام کو منظور نہیں ہیں کیونکہ یہ جموں و کشمیر عوام کے ساتھ ناانصافی ہیں

ایل جے کے مشیر کے کے شرما مستعفی


انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے قوانین کسانوں کے خلاف ہیں اور جس دن دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا اسی دن مرکزی سرکار نے جموں کشمیر پر حملہ کیا اور اب اس طرح کے کالے قوانین کو نافذ کیا جارہا ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے جموں و کشمیر کی زمین خریدنے کے لیے پشتنی باشندہ ہونے کی شرط کو کالعدم قرار دیکر غیر مقامی باشندوں کو جموں و کشمیر کی زمین خریدنے کی راہ ہموار کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details